امریکا اور چین سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں،چینی وزیر خارجہ

بیجنگ(سی این پی)چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ امریکا اور چین سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امریکی سیاسی قوتیں دوطرفہ تعلقات ہائی جیک کر رہی ہیں، ایسی امریکی سیاسی قوتوں کو روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کورونا مشترکہ دشمن ہےایک دوسرے سےملکر تعاون کرنا ہوگا، امریکا کا سیاسی وائرس چین پر حملہ کر رہاہے اور دونوں ممالک سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ کوروناکی وجوہات جاننےکیلئےعالمی سائنسی کمیونٹی سےتعاون کو تیار ہیں اس لیے زندگیاں بچانے کیلئےجاری کام میں کوئی بھی رکاوٹ نہ بنے،وباکے خلاف عالمی تعاون کو نہ روکاجائے اور عالمی ادارہ صحت کی قیادت کو کمزور نہ کیا جائے۔چینی وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافی سےطیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے پر خلوص کےساتھ اظہارہمدردی کرتےہیں۔واضح رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی تاحال برقرار ہے۔ مہلک وائرس پا قابو پانے کے لیے دنوں ممالک نے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا تھا بعد ازاں فریقین کے درمیان پھر سے تلخیاں دیکھی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں