کورونا وائرس بھارت میں متاثرہ افراد کی تعداد میں یومیہ لحاظ سے ریکارڈ اضافہ

نئی دہلی (سی این پی) بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ریکارڈ 6,767 اضافہ ہوا ہے،بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں ایک ہی روز میں کورونا کے 6,767کیسز رپورٹ ہونا اب تک کی یہ سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 131,868 ہو گئی ہے۔وزارت کے مطابق کورونا سے مرنے والوں کی تعداد3,867 ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 147مریض جان کی بازی ہار گئے۔وزارت نے بتایا کہ جمعہ کو کورونا کے 6,088 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے جبکہ ہفتہ کے روز مزید6,088 کیسز رپورٹ ہوئے اور اتوار کو ریکارڈ 6,767 نئے کیس رپورٹ ہوئے جو کہ اصل میں ہماری کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافے کا مظہر ہے۔ اتوار کو نئے کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت کا نمبر گیارہواں ہے جہاں لاک ڈاﺅن اٹھانے کے چوتھے مرحلے کے اعلان کے ساتھ کورونا ریڈ زون ایریاز ریاست تامل ناڈو،مغربی بنگال اور مہاراشٹرا سے اندرون ملک پروازیں پیر سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم مہاراشٹرا کے وزیر صحت انیل دیش مکھ نے بھارتی وفاقی حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک برا فیصلہ کہا ہے کیونکہ ائرپورٹس پر تھرم سکیننگ کی مناسب صلاحیتیں ہی نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں