اقوام متحدہ کاافغان حکومت اور طالبان کے درمیان عید کے موقع پر جنگ بندی کا خیر مقدم

نیویارک(سی این پی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گٹریش نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان عید الفطر کے موقع پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امن عمل کے لیے اپنی کوششیں مربوط کر سکتے ہیں۔انٹونیو گٹریش کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف ایک امن تصفیہ ہی افغانستان میں پریشانیوں کا خاتمہ کرسکتا ہے،اقوام متحدہ اس اہم کوشش میں افغانستان کے عوام اور حکومت کی مدد کے لئے پرعزم ہے،افغان حکومت اور طالبان میں تین روزہ فائر بندی اس وقت ہوئی جب ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود دونوں فریقوں کے مابین لڑائی تیز ہوچکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹ کہا ہے کہ دشمن کے خلاف کہیں بھی کوئی جارحانہ کارروائی نہ کریں، اگر دشمن آپ کے خلاف کوئی کارروائی کرتا ہے تو اپنا دفاع کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا اعلان مکمل طور پر عید کی خوشی کے لئے کیا گیا ۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی کا کیر مقدم کرتے ہوئے افگان افواج کو جنگ بندی کی پیروی کرنے اور حملے کی صورت میں اپنے دفاع کا کہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں