افغان صدر اشرف غنی نے 2 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے

کابل(سی این پی)افغان صدر اشرف غنی نےدو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد صدر اشرف غنی نےدو ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ترجمان افغان صدر کا کہنا ہے کہ طالبان کی 3روزہ جنگ بندی کےجواب میں قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے افغان حکومت کا یہ فیصلہ خیرسگالی کی جانب ایک قدم ہے۔گزشتہ روزطالبان نے افغان حکومت کے ساتھ تین دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج بھی اس جنگ بندی کا احترام کرے گی۔افغان صدر کا کہنا تھا کہ میں فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین دنوں تک جاری رہنے والی جنگ بندی کی تعمیل کریں اور صرف حملے کی صورت میں دفاع کیا جائے۔حکومت پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر افغان حکومت، طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں