پاکستان کا عید پر طالبان اورافغان حکومت کی جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

اسلام آباد(سی این پی)حکومت پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر افغان حکومت، طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان نے عید پر افغان حکومت، طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ افغان بھائیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہیں،ہم ایک پرامن،مستحکم،خوشحال افغانستان کے لیے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ ہفتے کو افغانستان میں طالبان حکومت نے افغان حکومت کے ساتھ تین دنوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج بھی اس جنگ بندی کا احترام کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں