عید کے بعدپنجاب میں دکانوں کے اوقات پھر تبدیل، نیا شیڈول جاری

لاہور(سی این پی)عید کے بعد پنجاب میں دکانوں کے اوقات پھر تبدیل کر دیئے گئے، آج سے مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، میڈیکل سٹورز کو استثنی حاصل ہوگا۔ صوبے بھر کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 59 ہزار 151 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 225 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1446 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 21 ہزار 118، سندھ میں 23 ہزار 507، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 259، بلوچستان میں 3 ہزار 536، گلگت بلتستان میں 638، اسلام آباد میں ایک ہزار 879 جبکہ آزاد کشمیر میں 214 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 99 ہزار 399 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 491 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 19 ہزار 142 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں