اداکارہ عظمی خان اورہماخان پرتشدد کامعاملہ،مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج

لاہور(سی این پی)اداکارہ عظمی خان اوران کی بہن پر تشدد کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کرلیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق ملک ریاض کی بیٹیوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں،مسلح گارڈز کے ساتھ اداکارہ کے گھر میں داخل ہوکرتوڑ پھوڑ شروع کردی۔واقعے کی ویڈیوز پر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہیں۔چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض کی بیٹیوں آمنہ ملک ، پشمینہ ملک اورعنبر ملک سمیت پندرہ نامعلوم مسلح گارڈز کے خلاف عظمیٰ خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تحریری درخواست میں اداکارہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ اور انکی بہن ہماخان اعتکاف سے اٹھی تھیں، حملہ آورگھر کا دروازہ توڑ کرداخل ہوئے، حملہ آور خاتون نے ان کی بہن کو سر پر بوتل مارکر زخمی کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور خواتین اور ان کے گارڈز نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، حملہ آور 2 موبائل فون،سونے کی انگوٹھیاں، 50 لاکھ مالیت کا سامان بھی لے گئے۔مقدمے میں زبردستی گھر میں گھسنے، جان سے مارنے کی دھمکیوں، توڑ پھوڑ ،گہرے زخموں کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ تشدد کا واقعہ 23مئی 2020 کو پیش آیا جبکہ مقدمے کے انداراج کی درخواست 27مئی 2020 کو دی گئے چار روز تاخیر سے درخواست دینا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے،دوسری جانب آمنہ عثمان نامی خاتون نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کے شوہر عثمان ملک کا ملک ریاض کے ساتھ کوئی لین دین نہیں۔وہ عظمیٰ خان کو متعدد بارتنبیہ کر چکی لیکن وہ پھر بھی باز نہیں آئی۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ وہ اعتکاف سے اٹھی ہے، یہ کون سا اعتکاف ہے کہ آپ تین دن میرے شوہر سےمسلسل ملتی رہیں، یہ ساڑھے 10 بجے اعتکاف سے اٹھی اور ساڑھے 11 بجے شراب اور کوکین کی لائنیں چل رہی تھیں۔آمنہ عثمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عظمیٰ خان کے گھر پر حملہ نہیں کیا بلکہ جس گھر میں وہ موجود تھیں وہ ان کے شوہر کا دوسرا گھر ہے اور انہیں اس گھر میں جانے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ پر کیروسین نہیں چھڑکا بلکہ وہی شراب انڈیلی جو وہ پی رہی تھی۔انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ جس حالت میں انہوں نے عظمیٰ خان کو پکڑا ہے ، کوئی عورت ان کی جگہ ہوتی تو اس سے زیادہ تباہی کرتی، جو ان کی طرف داری کر رہے ہیں ان سے کہتی ہوں کہ آپ گھر تڑوانے والی عورت کے ساتھ کھڑے بھی کیسے ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض نے سوشل میڈیا پیغام میں عثمان ملک اور واقعے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ عثمان انکا بھتیجا نہیں ہے اور میرے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈاہ کیا جارہا ہے جس کی بھر پور مذمت کرتا ہوں میں کسی طور اس واقعے میں ملوث نہیں ہوں جبکہ عظمی خان کے وکیل حسان نیازی نے ایف آئی آر کو کمزور قرار دیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے۔ مقدمہ زیر دفعہ 452 ، 427 ، 506 اور 337 ایف اور 337 ایل کے تحت درج کیا گیا ہے۔ کیس کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی اور اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو ضرور سزا دلوائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں