اسکول میں3 سالہ بچی کی پراسرار موت، خاتون ٹیچر گرفتار

برلن(سی این پی) جرمنی میں پولیس نے خاتون ٹیچر کو 3 سالہ بچی کے قتل کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مغربی قصبے ویرسن میں کنڈر گارٹن اسکول میں 3 سالہ بچی کی پراسرار موت کے دو ہفتوں بعد 19 مئی کو پولیس نے 25 سالہ خاتون ٹیچر سینڈرا ایم کو قتل کے شبہے میں گرفتار کیا۔تفتیش کار گائڈو روسکیمپ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس طرح کے واقعات تین دوسرے کنڈر گارٹن میں بھی ہوئے تھے جہاں سینڈرا ملازمت کرتی تھی۔پولیس نے بتایا کہ تین سالہ گریٹا کو سانس لینے میں دشواری کے ساتھ 21 اپریل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، بچی کو اسپتال میں داخل کرانے سے ایک دن پہلے ہی مشتبہ خاتون اسکول سے نوکری چھوڑنے والی تھی۔پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران 25 سالہ خاتون ٹیچر کا کہنا تھا بچی کے سونے کے وقت مجھے احساس ہوا کہ اس کی سانس رک گئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹاف نے بچی کے جسم پر موجود نشانات کے بعد فرانزک ٹیسٹ کا حکم دیا تاکہ اصل حقیقت کا پتہ لگایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں