کرونا کی عالمگیر وبا ایک دن میں 5 ہزار جانیں نگل گئی، سوا لاکھ نئے کیسز

نیویارک(سی این پی)نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میںمرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 81 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 59 لاکھ 9 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 5 ہزار 144 افراد وائرس کی وجہ سے جان سے جا چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 25 لاکھ 81 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات 1 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,223 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونااموات کی تعداد 103,330 ہو گئی ہے، جب کہ 17 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 22 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 4 لاکھ 98 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 29,653 اموات ہوئیں اور3 لاکھ 76 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔برطانیہ اموات میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 377 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 37,837 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 69 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ اموات ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 33,142 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 50 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 500 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 70 اموات ہوئیں۔فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میںاموات 28,662 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,119 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونااموات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 26,764 افراد مر چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 4 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,067 اموات ہو چکی ہیں۔بیلجیئم میں 9,388 مریض، میکسیکو میں 9,044، جرمنی میں وائرس سے 8,570 مریض، ایران میں 7,627 مریض، کینیڈا میں 6,877 مریض، نیدرلینڈز میں 5,903 افراد، انڈیا میں 4,711، چین میں 4,634 (گزشتہ 32 دنوں میں ایک موت)، ترکی میں 4,461، سوئیڈن میں 4,266، روس میں 4,142، پیرو میں 4,099، ایکواڈور میں 3,313، سوئٹزرلینڈ میں 1,919، آئرلینڈ میں 1,639، انڈونیشیا میں 1,496، پرتگال میں 1,369، رومانیا میں 1,235، پاکستان میں 1,317 جب کہ پولینڈ میں 1,038 کرونا مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، انڈیا، پیرو، کینیڈا میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ میں 300 سے زائد اموات، میکسیکو میں 400 سے زائد، جب کہ امریکا اور برازیل میں 1000 سے زائداموات ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں