ٹرمپ نے سوشل میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے

واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو حاصل قانونی تحفظ میں تخفیف کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔اس ایگزیکٹیو آرڈر کی صدر سے منظوری کے بعد امریکا میں سوشل میڈیا کے نگراں ادارے فیس بک اور ٹوئٹر کے خلاف صارفین کا مواد بلاک کرنے یا اس میں ترمیم کرنے پر قانونی کارروائی کر سکیں گے۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر الزام عائد کیا کہ انھیں لامحدود اختیارت حاصل ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس سلیکٹیو سینسر شپ میں ملوث ہیں۔ ایگزیکٹوآرڈر کو جلد ہی قانونی پلیٹ فارمز پر چیلنج کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں