تعلیمی ادارے، شادی ہالزاور سینما بند رکھنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا،عثمان بزدار

لاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز، سینما گھر بند رکھنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں ہے، عوام کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کا موثر ذریعہ حفاظتی تدابیر ہیں، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بر وقت اقدامات کیے ہیں، عوام کی حفاظت کیلئے مزید اقدامات بھی کریں گے، متعلقہ ادارے اور محکمے گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں