کوئٹہ:مشتعل ہجوم نے تشدد کرکے3 افراد کو قتل کردیا

کوئٹہ(سی این پی) کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو قتل کردیا ‘ لاشیں حوالگی سے انکار ‘پولیس پر پتھرائو سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی ‘ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا 400افراد کے قریب ہجوم نے نوجوانوں پر پکڑ کر مقامی حمام شاپ منتقل کیا جہاں تشدد سے تینوں افراد جاں بحق ہوئے۔ہجوم نے الزام عائد کیا کے نوجوان علاقے کے رہنے والے نہیں تھے وہ یہاں آکر ہمارے خواتین کی ویڈیو بنانیکی کوشش کررہے تھے جس پر مشتعل نوجوانوں سے لڑائی ہوئی ہے ‘ دوسری جانب لاشیں لینے کیلئے علاقہ پولیس کے پہنچنے پر مشتعل ہجوم کا لاشیں دینے سے انکار ‘مزاحمت پر جوم کے پتھراؤ سے ڈی ایس پی صدر ایاز حیدر اور ایس ایچ او بروری عزت اللہ زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر بی ایم سی منتقل کردی ‘مزید کارروائی پولیس کررہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں