بھارت میں قید کبوتر کا وارث مل گیا، بھارت میرا کبوتر واپس کرو، پاکستانی کسان کا مطالبہ/ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد (سی این پی) غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کچھ دن قبل پکڑکر قید کیا جانے والا کبوتر ایک پاکستانی کسان کا ہے۔غیر ملکی نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستانی کسان نے بھارت سے کبوتر واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کسان کا کہنا ہے کہ اس کے پاس درجنوں کبوتر ہیں۔اور بھارت کی جانب سے پکڑ کر قید کئے جانے والا کبوتر بھی اسی کا ہے۔اور کبوتر کی ٹانگ پر لکھا نمبر کو خفیہ کوڈ نہیں بلکہ اس کا فون نمبر ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ بھارتی بارڈر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سےایک کبوتر پکڑا ہے جو کہ جاسوسی کے غرض سے پاکستان کی جانب سے بھارت بھیجا گیا۔اور کبوتر کی ٹانگ پر کوئی خفیہ کوڈ بھی موجود ہے۔

غیر ملکی ٹی وی چینل کے اینکر بھارتی دعوے پر کس طرح ہنس رے ہیں دیکھئے نیچے موجود ویڈیو میں

اپنا تبصرہ بھیجیں