حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کردی

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے ۔جس کے بعد پٹرول 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا،پٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے ہو گئی ہے ۔ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافہ کردیاگیا،مٹی کےتیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسےفی لٹرکمی کردی گئی،ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت80 روپے 15 پیسےفی لٹرمقرر،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسےفی لٹرکمی کردی گئی،نئی قیمتوں پر عملدرآمد کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں