کورونا بحران،سعودی حکومت بہترسہولیات کی فراہمی کےلئے تمام بینکوں بڑی رقم دیدی

ریاض(سی این پی) سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی معاشی پریشانیوں سے نمٹنے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر مملکت کے تمام بینکوں کو ایک بڑی رقم فراہم کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما )نے کیش فراہم کرنے کے لیے بینکوں کو 50 ارب ریال فراہم کیے ہیں۔ساما نے نجی کمپنیوں اور اداروں کو کریڈٹ کی سہولیات فراہم کرنے اور کھاتے داروں کو مطلوبہ رقوم جاری کرنے اور عوام کی آسانی کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما )کا کہنا ہے کہ پالیسی کے مطابق سعودی بینک نجی اداروں اور کمپنیوں کو اپنے قدموں پر کھڑے ہونے اور مختلف سکیموں کے لیے فنڈز فراہم کریں گے۔بینکوں کو ساما کی ہدایت ہے کہ وہ اضافی فیس لیے بغیر نجی کمپنیوں کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کریں۔ملازمین کی تعداد برقرار رکھنے میں تعاون کریں اور نجی کمپنیوں سے ای بینکنگ فیس نہ وصول کریں۔سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی کے مطابق بینکوں کی کارکردگی عمدہ ہے جبکہ نجی اداروں کے کل اثاثے (2.7 ٹریلین ریال)گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے اختتام کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں،ساما نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سعودی بینک درپیش بحرانوں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے اہل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں