دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 77ہزار 552 ہو گئی

واشنگٹن(سی این پی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 77 ہزار 552 ہو گئی، عالمی ادارہ صحت نے ان دعوئوں کو مسترد کیا ہے کہ کورونا وائرس اپنی طاقت کھو رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے لاطینی امریکی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ لاک ڈائون میں نرمی نہ کریں کیونکہ ابھی وبا کا عروج آنا باقی ہے، میکسیکو میں مزید 237 اموات کے بعد تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ برازیل میں مزید 732 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ادھر امریکا میں مزید 730، بھارت میں 200، روس میں 162، برطانیہ میں 111 اور ایران میں 81 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں