انگلینڈ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گا

لندن (سی این پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق انگلینڈ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ میں جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ میں ہی شروع ہوگا۔تینوں میچز بائیو محفوظ مقامات پر بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔ تین میچوں کی سیریز میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 9 جون کو انگلینڈ پہنچے گی اور ابتدائی تربیت کے لئے اولڈ ٹریفورڈ میں رہے گی۔ اس سے قبل طے شدہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز کے میچز اوول، ایجبسٹن اور لارڈز میں 4 سے 29 جون تک کے کھیلے جانے تھے جسکو کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔انگلینڈ کے سابق بلے باز جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو میچز سے قبل پریکٹس کا موقع دیا جائے۔ ٹروٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی انگلینڈ کے لئے کھیلنے کا سوچتے ہیں تو ہمیشہ بھرے سٹیڈیمز کے بارے میں سوچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بند دروازوں کے پیچھے تماشایوں کے بغیر کھیلانا تھوڑا سا مختلف ہوگا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا کہ پاکستان ، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ایونٹس ڈائریکٹر اسٹیو ایلیفائٹی نے کہا کہ ہم حکومت اور اپنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ روزانہ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کے حوالے سے کہا کہ یہ ہماری مجوزہ تاریخیں ہیں اور وہ حکومت کی منظوری سے مشروط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برمنگھم میں واقع ایجبسٹن کو ہنگامی مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور اسے جولائی میں اضافی تربیت دینے کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے ، ای سی بی نے 55 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک گروپ کو تربیت کے لئے کہا تھا۔انگلینڈ کی خواتین ٹیم کے موسم گرما کا شیڈول بعد میں طے کیا جائے گا کہ لیزا کیٹلی کی ٹیم پہلے بھارت اور بعد میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔انہوں نے گھریلو کاؤنٹی سیزن کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن 12 اپریل کو شروع ہونا تھا جس کو کورونا وائرس کے باعث کم از کم یکم اگست تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں