سینئراداکارہ سکینہ سموں کا کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبروں پرناراضگی کا اظہار

کراچی(سی این پی) سینئراداکارہ اورہدایت کارہ سکینہ سموں کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پرزیرگردش ہیں۔سکینہ سموں کے علاوہ اداکارہ روبینہ اشرف کے حوالے سے بھی خبرگردش کر رہی ہیں کہ وہ بھی کرونا سے متاثرہوچکی ہیں اورآئسولیشن میں ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں سکینہ سموں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔اپنی ٹویٹ میں صحافی کا نام بتائے بغیر سکینہ سموں نے لکھا کہ گزشتہ روز ایک نام نہاد صحافی پورا دن مجھے کالز کرتا رہا ، میں نے اس سے بات کرنے یا کسی بھی میسج کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ لمبی بات ہے لیکن مختصرا یہ کہ میں نے اس کا نمبر واٹس ایپ پر بلاک کردیا۔سکینہ سموں نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں ان کے انتقال کر جانے کے حوالے سے جھوٹی خبر دیکھی جاسکتی ہے۔اسی جھوٹی خبر کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ وہ بار بار کال کرتا رہا اور پھر یہ ہواجھوٹی خبریں پھیلانے پر سینئراداکارہ نے ناراضگی کا اظہار کیاانکے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے صحافت کے ایسے معیارپرمایوسی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں