مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فوج کا شوپیاں میں آپریشن ، 5نوجوان شہید

سری نگر(سی این پی )مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے علی الصبح آپریشن کے 5کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیاجبکہ آپریشن تاحال جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے علاقے سگو ہندماہہ کو اپنے محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی۔جس کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیاگیا۔اطلاعات کے مطابق علاقے میں شدید فائرنگ جاری ہے،واضح رہے کہ رواں ہفتے شوپیاں میں قابض بھارتی فوج اور کشمیریوں میں ہونے والا یہ تیسرا تصادم ہے۔ گزشتہ دو آپریشنز میں9 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔اب تک ضلع میں 14نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔قابض انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں