نوشہروفیروز،گرینڈ الائنس سندھ کی کال پرڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کاتیسرے روز بھی احتجاج جاری

نوشہروفیروز(سی این پی)گرینڈ الائنس کی کال پر پورے سندھ کی طرح مورو میں بھی آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر میڈیکل آرگنائزیشن کی جانب سے تیسرے روز بھی ٹوکن ہڑتال کی گئی جس میں میر اعجاز راجپر، ڈاکٹر غلام حسین تنیو، ڈاکٹر عبدالفتاح راجپر، مختیار علی ڈھر، ڈاکٹر محمد یوسف نول، ڈاکٹر ہارون بھٹو، ڈاکٹر غلام شبیر چوہان، ڈاکٹر محمد اسلم قریشی اور دیگر کی سربراہی میں اپنے جائز حقوق کی منظوری کے لیئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ کی وجہ سے تحصیل مورو کے چھوٹے بڑے شہروں گائوں سے علاج کے لئے آئے ہوئے مریض سخت پریشانی کا شکار نظر آئے اور بغیر کسی میڈیکل چیک اپ کے ہی واپس جاتے نظر آئے دوسری جانب آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف یونٹ مورو صدر اختیار علی ڈھر کا کہنا تھا کہ کورونا فرنٹ لائن پر ہیلتھ پروفیشنل لڑرہے ہیں لیکن ہیلتھ اسٹاف کو کسی بھی قسم کی سہولیات میسر نہیں ہیں دیگر صوبوں میں رسک الائونس سمیت دیگر سہولیات ڈاکٹروں، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف کو دی جارہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جائز مطالبات رسک الائونس، سروس اسٹرکچر، ٹائم اسیکل، تھرٹی پرسنٹ ہیلتھ پروفیشنل الائونس سمیت دیگر تمام جائز مطالبات منظور کئے جائیں ایسے ایمرجنسی حالات میں بھی کہ ملک بھر میں جان لیوا وائرس کورونا نے دہشت پھیلارکھی جس سے فرنٹ لائن پر متعدد ڈاکٹروں نے اپنی جانوں کو قربان کیا ہے اور ایسے حالات میں اسپتالوں میں احتجاج جاری ہیں یہ سندھ حکومت کے لئے لحمہ فکریہ ہیں غریب مریض پورے سندھ کے اسپتالوں میں پریشان حال ہیں او پی ڈی بند نا کی جائیں، اگر حکومت سندھ مطالبات منظور نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں