حکومت پنجاب کا سرکاری اسپتالوں کے پورے عملے کو اعزازی تنخواہ دینے سے انکار

لاہور(سی این پی) حکومت پنجاب نے سرکاری اسپتالوں کے پورے عملے کو اعزازی تنخواہ دینے کی سفارش مسترد کردی۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ اعزازی تنخواہ صرف کورونا وارڈز میں تعینات عملے کو ملے گی۔ اپنے مراسلے میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرنے کہا ہے کہ او پی ڈیز اور دوسرے وارڈز والے عملے کو کورونا اعزازی تنخواہ نہیں دے سکتے کیونکہ یہ لوگ فرنٹ لائن ورکرز نہیں۔ مراسلے میں سرکاری اسپتالوں سے کہا گیا ہے کہ کورونا وارڈز میں تعینات عملے کے نام فوری بھجوائیں۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے ایک اضافی تنخواہ کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں