پنجاب میں جولائی کے وسط سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(سی این پی) محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں جولائی کے وسط سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سیکرٹری صحت محمد عثمان کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلا ئوکے پیش نظر انسداد پولیو مہم عارضی طور پر معطل تھی تاہم پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایس او پیز کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اب قلیل مدتی اور طویل مدتی جوائنٹ ایکشن پلان ترتیب دیا ہے، مہم کے آغاز سے قبل پولیو ورکرز کی ٹریننگ کروائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کو زیادہ دیر بند رکھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے، یہ مہم ہماری نسل کے محفوظ مستقبل کی ضامن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں