نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز انتقال کر گئے

لاہور(سی این پی) معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے.طارق عزیز نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا ، یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے پہلے اینکر تھے اور انہوں نے نومبر 1964 میں لاہور سے پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کیا تھا۔بعدازاں 1975 میں شروع ہونے والے پروگرام ‘نیلام گھر’ نے طارق عزیز کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔معروف ادیب و سیاست دان طارق عزیز کو حکومت پاکستان نے 1992 میں حسنِ کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا۔طارق عزیز نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور 1997 سے 1999 تک سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں