کورونا،سندھ میں حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت کیلئے ہیپ لائن متعارف

کراچی(سی این پی)کورونا وبا کے پیش نظر حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت کے لیے سندھ کے محکمہ بہود آبادی نے ہیلپ لائن متعارف کرادی۔کراچی میں پاپولیشن کونسل اور محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے خواتین کی تولیدی صحت کے لیے ہیلپ لائن 35205383-021 قائم کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ہیلپ لائن کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت کو محفوظ رکھنے کے لیے مفید مشورے فراہم کرنا ہے۔ خواتین ہیلپ لائن پر پیر سے ہفتہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک معلومات حاصل کرسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں