کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ میں من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف

لاہور (سی این پی) پنجاب میں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ میں من پسند افراد کو نوازنے کا انکشاف سامنے آیا اور کہا گیا ایڈوائزری گروپ میں شامل اکثر ڈاکٹرز کی کورونا پر کوئی خدمات نہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ(SEAG) پنجاب سیاست کی نظر ہو گیا، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ میں من پسند افراد کو نوازانے کا انکشاف ہوا اور بتایا گیا کہ گروپ کی اہم پریس کانفرنس میں وائس چیئرمین پروفیسر اسد اسلم کو بلایا ہی نہیں گیا۔پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے پریس کانفرنس میں آنے کی دعوت نہیں دی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پروفیسر اسد اسلم کی کورونا پر اب تک سب سے بہترین خدمات ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک پروفیسر اسد اسلم، پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر جاوید حیات اور ڈاکٹر شعیب خان کے علاوہ کورونا ایڈوائزری گروپ میں شامل کسی ڈاکٹر کی کرونا پر کوئی خدمات نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی لسٹ میں غیر متعلقہ ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا، گروپ میں بچوں کی سرجری کرنے والے ڈاکٹرز شامل ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوائزری گروپ میں شامل ڈاکٹر صومیہ نے ابھی تک کوئی خدمات سر انجام نہیں دیں، ڈاکٹر صومیہ نے تاحال کسی بھی اسپتال میں جانے کی بھی زحمت نہیں کی جبکہ ایڈوائزری گروپ میں شامل پروفیسر عارف تجمل گائنی کے پروفیسر ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں