کوئٹہ،95 ہزار ڈیکاڈران انجیکشنز کی افغانستان اسمگلنگ ناکام

کوئٹہ(سی این پی)کورونا وائرس کے علاج میں کارگر انجیکشن ڈیکاڈران کی افغانستان اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی خصوصی کمیٹی برائے صحت نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 95 ہزار انجیکشنز کی کوئٹہ سے افغانستان اسمگلنگ ناکام بنائی۔کمیٹی نے چیئرمین ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی کی سربراہی ائیرپورٹ روڈ پر واقعہ گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام پر چھاپہ مارا اور 95 ہزار انجیکشن ڈیکاڈران قبضے میں لے لیے۔یہ انجیکشن غیر قانونی طور پر کوئٹہ سے ہمسایہ ملک افغانستان اسمگل کیے جا رہے تھے جنہیں تحویل میں لے کر مقد مہ درج کرلیا گیا ہے۔کمیٹی نے موقع پر موجود ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا جب کہ برآمد کیے گئے انجیکشن کی کل قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں