جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں کا معاملہ، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

اسلام آباد (سی این پی) چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں کے معاملہ کا از خود نوٹس لے لیا ہے، کل کیس کی سماعت ہوگی۔تفصیل کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دی گئی دھمکیوں کے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ یہ نوٹس آغا افتخار مرزا کی ویڈیو کے حوالے سے لیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت 26 جون کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ویڈیو میں آغا افتخار مرزا نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف تضحیک آمیز گفتگو کی تھی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے وائرل ویڈیو کے حوالے سے کل درخواست دی تھی۔ادھر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے معاملے پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے۔قتل کی یہ دھمکی انٹرنیٹ کے ذریعے ویڈیو میں دی گئی۔ پولیس کا موقف ہے کہ انٹرنیٹ سے متعلق معاملات پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں، متعلقہ فورم ایف آئی اے ہے، اس لیے درخواست اسے بھجوائی گئی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں کا معاملہ، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس” ایک تبصرہ

  1. جناب وزیر اعظم ،کس قانون کے تحت ایک جعلی ادارے کو آپ کروڑوں روپے سالانہ امداد دے رہے ہیں جو اس سے قبل 12 کروڑ ماضی کی حکومتوں سے وسول کر چکا ہے اور اس کا ٹھرڈ پارٹی آڈت بھی باقی ہے اور اس اداور ک این پی سی کے خلاف ایک معزز عدالت کا فیصلہ بھی موجود ہے کہ یہ ادراہ غیر قانونی ہے۔ اور اس ادراے کو تا حال کسی بھی معزز عدالت سے کوئی رعائت میسر نہ ہے اور نہ ہی ہمارا فیصلہ موئخر یا معظل ہے۔پھر یہ لو آفیئر کیسا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں