بھارت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹا کر بنیادی حقوق بحال کرے، جوبائیڈن

واشنگٹن(سی این پی)امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے بھارت سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں لگائی گئی پابندیاں ہٹا کر کشمیریوں کے بنیادی حقوق فوری طور پر بحال کرے۔جوبائیڈن نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے فوری ضروری اقدامات اٹھائے، انہوں نے شہریت اوررجسٹریشن کے متنازع قوانین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔جوبائیڈن کے پالیسی پیپر میں دیگر ممالک میں مسلم کمیونٹیز کے ساتھ ہونے والے مظالم کو بھی روکنے کا مطالبہ کیا گیا، بیان پر بھارتی امریکی گروپ کو آگ لگ گئی اور انہوں نے اس پر نظرثانی کی درخواست کی جس کا جوبائیڈن کی ٹیم نے کوئی جواب نہیں دیا۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹا کر بنیادی حقوق بحال کرے، جوبائیڈن” ایک تبصرہ

  1. اس کام کو انجام دینے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے نہ کہ ساتھ ساتھ دوستی بھی پالنی ہے دو لاکھ سے زائد کشمیری جان دی چکے ہیں اور یو ان او کا ضمیر ابھی تک سویا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں