4 آئل کمپنیوں کو 300 ارب کا فائدہ پہنچا دیا گیا،معاشی تجزیہ کار

اسلام آباد(سی این پی)ملک میں حالیہ پیٹرول بحران کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر معاشی تجزیہ کار فرخ سلیم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سارے عمل میں حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ بحران کی وجہ سے جن 4 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر حال ہی میں ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا تھا، اب انہی کو 300 ارب روپے کا فائدہ پہنچادیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد حکومت عوام اور اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کو قرار دیا ہے۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہناہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی برصغیر میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں