کرونا بحران سے نمٹنے کے لیے میری تدبیر کام آ گئی،وزیر اعظم

اسلام آباد(سی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈائون کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کی تدبیر آخر کار کام آ گئی۔تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے فخر ہے کہ کرونا کی وبا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطنِ عزیز کو مسلسل درست سمت میں رکھنے کے لیے یہ تدبیر میرے کام آئی۔انھوں نے لکھا کہ میری ٹیم اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھی، آج سے اگر ہم ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہیں تو بحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گے۔وزیر اعظم نے ٹوئٹ میں لکھا اسمارٹ لاک ڈائون اختیار کرنے والوں میں میری ٹیم سر فہرست ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے اسمارٹ لاک ڈائون پر غیر ملکی جریدے کا آرٹیکل بھی شیئر کیا، جو اسمارٹ لاک ڈان یورپ کا مستقبل ہے کے عنوان سے شائع ہوا ہے۔اس آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ جرمنی، اٹلی اور پرتگال کرونا وائرس کے انفیکشن کے نئے اضافے کو روکنے کے لیے چھوٹے اور مقامی شٹ ڈائونز کی تدابیر پر کام کرنے لگے ہیں۔انھوں نے لکھا کہ یورپی یونین کے مماک اب کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں، جرمنی، پرتگال اور اٹلی نے منتخب یا اسمارٹ لاک ڈائونز کے نفاذ کے ذریعے وبا کے از سر نو پھیلا ئوکو روکنے کے لیے پورے ملک کی بجائے مخصوص علاقے بند کیے ہیں، یہ ترکیب ہی ایک زیادہ نارمل زندگی کی طرف لوٹنے کی واحد امید رہ گئی ہے، یہاں تک کہ کوئی ویکسین سامنے آ جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں