اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

اسلام آباد(سی این پی)اپوزیش جماعتوں نے وفاقی بجٹ مسترد کرنے کا اعلان کردیا، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ کےخلاف پوری قوم متحدہوگئی ہے جب کہ خواجہ آصف نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کوریلیف دینے کےبجائےان پرمزیدبوجھ ڈال دیاگیا۔اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں‌ کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نےوفاقی بجٹ کومسترد کر دیا ہے اور وفاقی بجٹ کےخلاف پوری قوم متحدہوگئی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجودحکومت نے عوام پربوجھ ڈال دیاہے،مہنگائی میں پسی عوام پرکل پٹرول کی قیمت میں 25روپےاضافہ کردیاہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہبازشریف صحت یاب ہوجائیں توپھرآئندہ ہفتےاےپی سی بلائیں گے، آج کی اےپی سی میں صرف بجٹ پربات ہوئی، اگلی اےپی سی میں 18ویں ترمیم اور کورونا پر بات چیت ہوگی ۔مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے کہا کہ توقع تھی بجٹ میں عوام کوریلیف ملےگا مگر مشکل حالات میں عوام کوریلیف دینےکےبجائےان پرمزیدبوجھ ڈال دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم پربوجھ بن چکےہیں، اس حکومت سےجتنی جلدی ہوجان چھڑائی جائےتاکہ بچاکھچا پاکستان بچ جائے، موجودہ حکومت کاآخری وقت آن پہنچاہے، عمران خان ملک کوتباہی کی طرف لےکر جا رہے ہیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے کہا کہ حکومت نےبدترین بجٹ پیش کیا، وفاقی بجٹ محض الفاظ کاگورکھ دھنداہے جب کہ حکومت نے پٹرولیم قیمتیں بڑھاکرعوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا ہے۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ اس حکومت کی اپوزیشن کے ساتھ رویہ سب کے سامنے ہے ہم نے مشترکہ کوششیں کر کےاس حکومت سےچھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں