اسٹاک ایکسچینج حملے کے بعد سندھ اسمبلی کے اطراف سیکورٹی بڑھا دی گئی

کراچی(سی این پی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج پردہشت گردوں کے خوف ناک حملے کے بعد سندھ اسمبلی کے اطراف سیکورٹی بڑھا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی بلڈنگ کے اطراف میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، آنے والے راستوں پر اضافی پولیس فورس کو تعیناات کر دیا گیا۔مختلف مقامات پر کمانڈوز کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے، سندھ اسمبلی کی طرف آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے، وزرا اور ارکان اسمبلی کو سیکورٹی چیک کے بعد آنے دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ حملے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں سے سندھ اسمبلی کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ان کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے، اس لیے اراکین اسمبلی اپنا خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں