اسلام آباد(سی این پی)بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے جس چیز کا بھی نوٹس لیا اس کی قیمتیں بڑھ گئیں، بہتر ہے عمران خان قرنطینہ میں چلے جائیں، ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا۔قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یہ نالائق اور نا اہل ہیں، کام نہیں کرسکتے، جعلی ڈگری والا کیسے پائلٹس کو جعلی قرار دے سکتا ہے، پائلٹ اور سول ایوی ایشن کی عالمی سطح پر کردار کشی کی گئی، پائلٹ کو کورونا کے دوران زبردستی جہاز پر چڑھایا گیا، حکومت سمجھتی ہے کہ جس کو بھی نوکری ملتی ہے وہ سیاسی ہوتی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا لوگوں کو بے روزگار کرنا کس قسم کا ریلیف ہے، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہی ہوتا ہے، حکومت کی کورونا کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے، یہ کیسے اپنے آپکو تحریک انصاف کہتے ہیں کہ عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، ہم ہر فورم پر پیٹرولیم مصنوعات اضافے کو چیلنج کریں گے، فائدہ حکومت نہیں تیل کمپنیوں کو ہوا ہے، وزیر اعظم نوٹس ہی لینا بند کر دیں، ادویات کی قیمتیں بڑھیں نوٹس لیا رپورٹ آئی نہ قیمتیں کم ہوئیں، آٹا کا نوٹس لیا اس کی قیمتیں بڑھ گئیں، چینی کا نوٹس لیا 50 والی چینی 90 روپے تک چلی گئی۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت