کراچی(سی این پی)ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی پشت پناہی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل عمر بخاری اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے سندھ رینجرز ہیڈکوارٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ صبح 10 بجکر 2 منٹ پر 4 دہشتگرد گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ پر حملہ کیا، فورسز نے 10 بجکر 10 منٹ پر اس کارروائی کا اختتام کردیا، یعنی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے صرف 8 منٹ میں دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہیں ہوسکے، 2 دہشتگردوں کو پہلے پک اٹ پر مار گرایا اور مزید آگے پہنچنے والے 2 دہشتگردوں کو اگلے مرحلے پر مار دیا گیا، رینجرز، پولیس اور پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ پر مشتمل سیکیورٹی ونگ نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے 20 منٹ میں تمام کارروائی مکمل کر لی گئی تھی، دہشت گردوں نے لوگوں کو یرغمال بنانا تھا وہ جدید اسلحہ، لانچر گرینیڈ اور دیگر سامان لائے تھے، دہشتگردوں کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے داخلی راستے پر ہی روک لیا گیا تھا۔ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معروف بلڈنگ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ٹارگٹ بنانے کا مقصد پاکستان کی خوشحالی کو نقصان پہنچانا تھا لیکن اس دہشتگرد حملے کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں کام جاری رہا بلکہ مثبت رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کی پشت پناہی میں پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، ہمیں ادراک ہے کہ ملک دشمن ایجنسیاں کوششیں کر رہی ہیں کہ بچے کچے دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کریں مگر ہم واقف ہیں کہ کون کیا کررہا ہے، ان کے خلاف کام شروع کرچکے ہیں اور انہیں نیست و نابود کریں گے۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی نہیں، دہشتگرد 8 منٹ میں فارغ ہوگئے یہ تمام ایجنسیوں کی مشترکہ کامیابی ہے۔
ضمنی انتخابات–13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی
بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ
برطانوی جنرل پیٹرک نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو بے مثال قرار دے دیا
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں کیڈٹس لانگ گورس کی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ضمنی انتخابات میں پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا
پارٹی کے دوران فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
وزیر داخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
تمباکو کمپنیز کی پاکستانی بچوں کو تمباکو نوشی کی طرف راغب کرنے کی ایک نئی خطرناک چال