وزیر اعظم کا جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ ضرور پورا ہوگا، عبدالعلیم خان

لاہور(سی این پی) پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی طرف عملی پیش رفت کا آغاز ہو گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کا وعدہ ضرور پورا ہوگا، پی ٹی آئی ارکین وزیر اعظم کے وعدے کی تکمیل میں ان کے ساتھ ہیں۔عبد العلیم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی تشکیل خوش آئند ہے، اسے مزید اختیارات دیں گے، پی ٹی آئی حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کر رہی ہے، اب دور دراز اضلاع کے عوام کو ہر کام کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ادوار میں جنوبی پنجاب کے عوام کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، صوبے کے عوام کو ترقی و خوشحالی اورملکی وسائل پر یکساں حق ہے، وزیر اعظم محروم عوام کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور روزگار سب کو فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، موجودہ حکومت نمائشی نہیں بلکہ حقیقی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے سیٹ اپ کی منظوری دے دی ہے ملتان میں پولیس، بیوروکریسی جبکہ بہاولپور میں سول بیورو کریسی کا آفس قائم ہوگا۔اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے پی ٹی آئی اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں