ریلوے نے تمام سفری رعایتیں عارضی طور پر معطل کردیں

لاہور(سی این پی)محکمہ ریلوے نے تمام سفری رعایتیں عارضی طور پر معطل کردیں۔ترجمان ریلوے کے مطابق کورونا وبا کے باعث صرف 60 فیصد ٹرین سروس جاری ہے جس کی وجہ سے ملازمین، طلبہ اور صحافیوں کے لیے رعایتیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں جنہیں جلد بحال کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈائون کی وجہ سے تقریبا 2 ماہ ریلوے آپریشن کو بھی معطل رکھا گیا تاہم لاک ڈائون میں نرمی کے بعد محدود پیمانے پر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں