لاہور(سی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف کو کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق خواجہ آصف کو 26 جون کو طلب کیا تھا لیکن قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث ان کی جانب سے دوبارہ نئی تاریخ مانگی گئی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ خواجہ آصف کی جانب سے وکیل نجم الحسن نے نیب حکام کو جواب جمع کرایا تھا لیکن نیب حکام نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ طلب کیا تھا۔نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو کل دوبارہ طلب کرتے ہوئے دن 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیب خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں بھی طلب کرچکا ہے۔
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت
وزیراعظم نے ترقی کیلئے تاجروں سے مدد مانگ لی
پولیس کے شعبہ میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں،مریم نواز
اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
قومی اسمبلی کمیٹیاں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ، محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا فیصلہ
پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار
ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے جمعہ کو منایا جائے گا
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار