اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں ماحول کا تحفظ ضروری ہے، ملک میں 15 نیشنل پارک بنانے کا فیصلہ آئندہ نسلوں کیلئے بڑا قدم ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ماحول کو محفوظ بنانے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، ہمیں اسے اجاگر کرنا ہو گا۔ اپنی زندگی میں مری اور گلیات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، سیاحتی علاقے کھولنے سے پہلے ان کیلئے قوانین ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ 15 نیشنل پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کیلئے بڑا قدم ہے، گائیڈ لائنز دیں گے کہ کیسے نیشنل پارکس کو محفوظ بنانا ہے، نیشنل پارکس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا، لوگوں کوروزگار ملے گا تو وہ ان پارکس کا تحفظ کریں گے۔عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمارے شہروں کے ماسٹر پلان تک موجود نہیں جن کے سبب شہر تباہ ہو رہے ہیں، ماسٹراور ٹائون پلاننگ کر کے اپنے شہروں کو بچائیں گے۔
پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار
ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے جمعہ کو منایا جائے گا
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
سینیٹ اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
صدر مملکت سے چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کا معاملہ پھرپریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کوبھجوادیا
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروجیکٹ کیلئے 519 کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل
عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرگئی-دو مریض جاں بحق
پی ٹی آئی کاسینیئر رہنما حامد خان کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری