بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلائو جاری لیکن تاج محل کھولنے کا فیصلہ

نئی دہلی(سی این پی)بھارت میں کورونا وائرس کی عالمی وبا میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ جمعے کو حکام نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد میں ریکارڈ یعنی تقریبا اکیس ہزار کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے اس کے باوجود سیاحوں میں مقبول تاریخی تاج محل کو آئندہ ہفتے سے کھول دیا جائے گا۔ بھارت اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ چوتھا ملک ہے، جہاں چھ لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد اس بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد اٹھاہ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ کووڈ انیس سے متاثرہ پہلے نمبر پر امریکا، دوسرے پر برازیل جبکہ تیسرے نمبر پر روس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں