واشنگٹن(سی این پی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی، امریکا میں مسلسل دوسرے روز بھی 50 ہزار سے زیادہ مریض سامنے آئے، امریکا میں یوم آزادی کی متعدد تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔کرہ ارض مہلک وائرس کی لپیٹ میں ہے، دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں میں مزید دو لاکھ نو ہزارافراد کا اضافہ ہو گیا۔ امریکا میں مزید ستاون ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ ریاست ٹیکساس میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، فلوریڈا میں ریکارڈ کیسز سامنے آئے۔فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ نے 10 ہزار 109 متاثرین رپورٹ کئے، امریکہ میں چار جولائی کو یومِ آزادی کی متعدد تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، وارننگ کے باوجود صدر ٹرمپ مانٹ رشمور پر 4 جولائی کی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔برازیل میں اڑتالیس ہزار، بھارت میں بائیس ہزار اور میکسیکو میں 5 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی، مہلک وائرس سے برازیل میں مزید 1277، امریکا میں 687، میکسیکو میں 680، بھارت میں 377، روس میں 147 اور ایران میں 148 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت