پاکستان کا دفاع ہر قیمت پر کیاجائے گا، قومی سلامتی اجلاس کے شرکاء کا عزم

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور وزیراعظم کو اہم انٹیلی جنس اطلاعات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت اظہارتشویش کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔اجلاس کے شرکا کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔قومی سلامتی سے متعلق اعلی سطح اجلاس میں شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا دفاع ہر قیمت پر کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں