شیخوپورہ، شاہ حسین ایکسپریس کی کوسٹر کو ٹکر، 19 مسافرہلاک

شیخوپورہ(سی این پی) فیصل آباد سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس کوسٹر سے ٹکرا گئی جس سے کوسٹر میں سوار 19 مسافرجاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریلوے کے مطابق حادثہ شیخوپورہ میں فاروق آباد اوربحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان بغیرپھاٹک کی کراسنگ پر پیش آیا جہاں شاہ حسین ایکسپریس اسٹیشن کے قریب سکھ برادری کی کوسٹر سے ٹکرائی۔ترجمان ریلوے نے بتایا کہ کوسٹر میں 25 سکھ یاتری سوار تھے جن میں سے 19 یاتری ہلاک ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔وزیراعظم عمران خان نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں