بانی متحدہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر

کراچی(سی این پی)ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس میں ملوث بانی متحدہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ایف آئی اے نے بانی متحدہ کی جائیداد ضبطگی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا اور بانی متحدہ، افتخارحسین، محمد انور اور کاشف خان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کی استدعا کی۔ایف آئی اے کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کو عدالت عمران فاروق قتل کیس میں پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے لہذا عدالت بانی متحدہ کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں