کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی کیس، خواجہ آصف سے نیب ٹیم کی ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ

لاہور(سی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔نیب ٹیم نے خواجہ آصف سے کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں ان کے اور اہلخانہ کی انویسٹمنٹ اور ذرائع سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال کی منظوری لی اور زائد زمین فروخت کی۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی سوسائٹی کو زمین فروخت ہی نہیں کی۔خواجہ آصف سے کئی سوالات کئے گئے جن کے جوابات سے نیب مطمئن نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں