آزادکشمیر میں زلزلے کی تباہ کاریاں،وزیر اعظم آزاد کشمیر لاہور سے میرپور روانہ

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر ہنگامی طوپر لاہور سے میرپور روانہ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر جو کہ لاہور میں موجود تھے نے میر پور میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی خبر سنتے اپنا دورہ لاہور مختصر کر دیا اور فوری طور پر آزاد کشمیر روانہ ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کار روائیاں تیز کرنے کی ہدایات کر دی ہیں جبکہ ترجمان کے مطابق وزیراعظم میر پور پہنچ کر خود امداد ی کاموں کی نگرانی کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں