معروف گلوکار فیصل عباس اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف

لاہور(سی این پی) معروف پاکستانی گلوکار موسیقار اور نغمہ نگار فیصل عباس اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف، تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار فیصل عباس آج کل اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں انہوں نے گانے کا ٹائٹل “ رویا ہے “ رکھا گیا ہے۔ اس گانے کی دُھن اور شاعری فیصل عباس نے خود کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ فیصل عباس کا کہنا تھا کہ یہ گانا جس ترتیب سے بنایا جا رہا ہے پہلے کبھی بھی اس طرح گانے کو ترتیب نہیں دیا گیا اور گانے کو تخلیق کرنے کی کیا وجہ تھی اس کا سکرین پلے وہ اپنی آنے والی فیچر فلم “سئیاں “ میں دکھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں