بڑی عید کا بڑا تحفہ،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(سی این پی)عید الضحیٰ سے قبل تحریک انصاف حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں3روپے86پیسےکااضافہ کیا گیا جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں5روپےفی لیٹرکااضافہ کیاگیا،غریب کے ایندھن مٹی کےتیل کی قیمت میں5روپے97پیسےکااضافہ کیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6روپے62پیسےکااضافہ،نوٹیفکیشن کے مطابق ‏پٹرول کی نئی قیمت103روپے97پیسےفی لیٹرمقرر،‏ہائی اسپیڈڈیزل106روپے46پیسےمیں فروخت ہوگا،ڈیزل کی نئی قیمت اضافے کے بعد 106.46روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ مٹی کاتیل62روپے29پیسےمیں دستیاب ہوگا،‏نئی قیمتوں کااطلاق آج رات12بجے(یکم اگست 2020)سےہوگا؛

اپنا تبصرہ بھیجیں