ٹِک ٹاک ہمارے ہاتھ بیچ دو ورنہ اسے بند کر دیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن(سی این پی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر چین کا سوشل میڈیا پلیٹ فورم ٹِک ٹاک اپنی امریکی شاخ کوکسی امریکی فرم کے ہاتھ فروخت نہیں کرتا تو ہم 15 ستمبر سے اسے امریکہ میں ممنوع قرار دے دیں گے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں چینی کمپنی “بائٹی ڈانس” کی ٹِک ٹاک ایپلی کیشن کی امریکہ میں ممانعت سے متعلق مباحث کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ میں ٹِک ٹاک کی ممانعت کے لئے میں ایک صدارتی فیصلے پر دستخط کروں گا۔تاہم مائیکرو سافٹ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کمپنی کے منتظم اعلی سیٹیا ناڈیلا نے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی۔ٹرمپ، ناڈیلا ملاقات کے بعد کمپنی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹِک ٹاک کی امریکی شاخ کو خریدنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مائیکرو سافٹ، صدر کے اندیشوں پر غور کو اہمیت دیتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ٹِک ٹاک ایپلی کیشن کی امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں خدمات اور ان ممالک میں کارروائیوں کے حق کو خریدنے کے لئے سمجھوتے سے متعلق بات چیت کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں