نیا سرکاری نقشہ پاکستانی قوم کی ترجمانی کرتا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا سرکاری نقشہ پاکستانی قوم کی ترجمانی کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کے سیاسی نقشے کی تقریب رونمائی ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج تاریخ کا اہم ترین دن ہے.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیاست دانوں نے نئے نقشےکی تائید کی،نیا سرکاری نقشہ پاکستانی قوم کی ترجمانی کرتا ہے۔وزیراعظم پاکستان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے نئے سیاسی نقشے کی باقاعدہ منظوری دی،آج جاری کیاگیا نقشہ اب یہی پاکستان کا نقشہ ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست کو جو اقدام اٹھایا یہ نقشہ اس کی نفی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرکا صرف ایک حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے،اظہار رائےکا حق عالمی برادری نے کشمیریوں کو دیا جو ابھی تک نہیں ملا،بھارت کشمیری عوام پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔وزیراعظم نے پوری قوم کو پاکستان کے نئے نقشے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیا سیاسی نقشہ پہلا قدم ہے، ہم سیاسی جدوجہدکریں گے فوجی جدوجہد کو نہیں مانتے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیرکا مسئلہ دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے،کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا یہ نقشہ پہلا قدم ہے۔پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کر دیا.واضح رہے کہ پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کر دیا۔مقبوضہ کشمیر کو نقشے میں پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں