مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی خواتین فوجی تعینات

سری نگر(سی این پی)بھارتی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب خواتین فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کپواڑہ کے علاقے تنگدھارمیں سدھنہ ٹاپ پر سطح سمندر سے 10ہزار فٹ کی بلندی پر خواتین فوجیوں کے ایک گروپ کوسڑک پر سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر تعینات کیا گیا ہے ۔یہ خواتین فوجی آسام رائفلز سے ہیں اور انہیں ڈیپوٹیشن پر شمالی کشمیر روانہ کیا گیا ہے۔ پہلی بارخواتین فوجیوں کی تعیناتی شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تنگدھار کے انتہائی حساس علاقے میں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں